نئی دہلی {پاک صحافت} دنیا بھر کے ممالک کے رہنماؤں اور عہدیداروں کی طرح ، بھارت کے وزیر اعظم ، نریندر مودی نے بھی ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں لکھا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر منتخب ہونے پر مسٹر رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ایران اور ہندوستان کے مابین ٹھوس تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں ان کے تعاون کے منتظر ہیں۔
شام کے صدر بشار اسد ، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیح بیری ، عراقی صدر بارہم صالح اور وزیر اعظم مصطفی الکازمی ، روسی صدر ولادیمیر پوتن ، متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید علی نہیان ، ترک صدر رجب طیب اردگان ، وزیر اعظم عمران خان ، عمان کے بادشاہ حیثم بن طارق اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے بھی ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دیتے ہوئے علیحدہ علیحدہ پیغامات بھیجے۔