کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ حکومت بجٹ کے حقائق چھپانے کے لیے اپوزیشن کی آواز دبا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان گالم گلوچ اور بدتمیزی کرا کر بچ نہیں پائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وفاقی بجٹ سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء پر 25 فیصد مہنگائی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، ملک میں ہر 3 میں سے 1 بچہ غذائی قلت کا شکار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹا، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا سونامی لائے گا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء پر 25 فیصد مہنگائی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، ملک میں ہر 3 میں سے 1 بچہ غذائی قلت کا شکار ہے۔ پی پی چیئرمین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بجٹ کا کچہ چٹھہ عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔