اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مضبوط معیشت ضروری ہے۔ اس کے بغیر عوامی مسائل پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک ٹینکوں اور توپوں سے مضبوط نہیں ہوتا بلکہ مضبوط معیشت ہی ملک کی مضبوطی کی ضمانت ہوتی ہے۔ معاشی استحکام سے ہی ملک میں بہتری آسکتی ہے۔
رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ملک کو چلا کر ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں۔ جبکہ گزشتہ سات دہائیوں سے ملک کو چلانے نہیں دیا گیا ورنہ آج پاکستان بہت آگے جاچکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن میں ایک مہم کا سامنا کرنا پڑا اور میں نفرت کی گولی کا شکار ہوچکا ہوں۔ ہمیں اسلام کا سفیر بن کر سلامتی کا پیغام دینا ہے۔