اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بجٹ کے نام پر عوام کو سبز باغ دکھا رہی ہے۔ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ بجٹ کے نام پر جو سبز باغ آج دکھاۓ جا رہے ہیں، وہ کل ہی سے منڈیوں، بازاروں اور دکانوں پر کالے ناگ کی طرح پھن پھلاۓ عوام کو ڈستے نظر آنے لگیں گے۔
رہنما ن لیگ پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ ہاتھی کے دکھانے والے دانت اپنے زخم لگا چکیں گے تو پھر آئی ایم ایف کے کھانے والے دانتوں کی باری ہے، جن کا چبانا ضرب کاری سے کم نہیں ہوگا۔ انہوں نے حکومت کے اعلان کردہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا ہے۔
Short Link
Copied