وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اماراتی وزیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنما نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اماراتی وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے