وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کو آج افطار ڈنر دیں گے

محمد اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کو آج افطار ڈنر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے کل اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آخری دور ہوگا، مذاکرات ختم ہونے سے پہلے وزیر خزانہ کیساتھ یہ انفارمل سیشن ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وفد کیساتھ افطار ڈنر پر وزارت خزانہ سے افسران بھی شریک ہوں گے، آئی ایم ایف وفد کو شام 6 بجے نجی ہوٹل میں افطار ڈنر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے