پاک فوج نے 33 دہشتگردوں کو واصل جہنم کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچایا، عطاء تارڑ
(پاک صحافت) وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں بلوچستان میں جو آپریشن چل رہا تھا وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچا۔ 33 دہشتگرد جو پاکستان کے شہریوں کو یرغمال بنانے آئے تھے انکو جہنم واصل کیا گیا ہے۔