Skip to content
اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرپرسن پرائس کنٹرول کمیٹی سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ رمضان سستے بازاروں میں 17 بنیادی اشیاء کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جبکہ چکن 22 روپے فی کلو سستا کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سبزیاں، دالیں اور پھل ہول سیل نرخوں پر فراہم کیے جائیں گے۔