وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قومی دن پر امیرِ کویت کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کویت کے قومی دن اور یومِ آزادی کے موقع پر امیرِ کویت کو مبارکباد دی ہے۔  انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے  کہ ہم ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، باہمی تعاون بڑھانے، علاقائی امن کے لیے کویت کے ساتھ کام کر نے کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے