وزیراعظم اور صدر آذربائیجان کی ملاقات، تجارت کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو روزہ دورہ آذربائیجان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے صدارتی محل میں ون آن ون ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات اقتصادی تعاون اور تجارت کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا صدارتی محل پہنچنے پر صدر الہام علیوف نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں ممالک کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ آذربائیجان کے اعلی حکام اور پاکستانی وفد موسم کی خرابی کے باوجود تقریب میں موجود رہے، جہاں معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے علاوہ دیگر وزراء بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے