خواجہ سعد رفیق کا ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن(پی ایم ایل این) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کیے گئے ایک پوسٹ میں ن لیگی رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  "ایکس” پر پابندی کو ایک سال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہر کوئی وی پی این کے ذریعے "ایکس” استعمال کر رہا ہے، اس پابندی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

واضح رہے پاکستان میں تقریباً گزشتہ ایک سال سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی عائد ہے۔ تاہم صارفین کی جانب سے وی پی این کے ذریعے اس پلیٹ فارم کو استعمال کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے