کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں ٹریفک حادثات و امن و امان کے معاملے پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کانفرنس بلا لی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس میں ایم کیو ایم پاکستان بھی شرکت کرے گی۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے خاص طور پر مدعو کیا ہے۔ کانفرنس میں ایم کیو ایم سے فاروق ستار، علی خورشیدی، طحہٰ احمد اور دیگر شرکت کریں گے۔

فاروق ستار نے کہا ہے کہ کانفرنس میں ڈمپر حادثات اور اس سے متعلق مسائل پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی شرکت متوقع ہے جبکہ اس کانفرنس میں پولیس کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے