مخصوص ٹولے نے پختونخوا کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا۔ کیپٹن (ر) صفدر

کیپٹن صفدر

مردان (پاک صحافت) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مخصوص ٹولے نے پختونخوا کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردان کے مشران نے پاکستان کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا، مسلم لیگ کے کارکن ہر دور میں استقامت کے ساتھ کھڑے رہے۔ نوازشریف کی قیادت میں پورے ملک میں تنظیم سازی کریں گے، مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن نوازشریف کا فخر ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ناکام حکومت کی وجہ سے عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا، ایک ٹولے نے صوبے کو کرپشن کا گڑھ بنادیا ہے، توشہ خانہ میں لوٹ مار کرنے والے خیبرپختونخوا بھی لوٹ کر کھاگئے، بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے