اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ترکیہ صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیہ کو بدل دیا، صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ صدر کے دورے پر ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔
Short Link
Copied