پلاسٹک کے استعمال کا خاتمہ، الیکٹرک بسیں چلائی جارہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، آلودگی کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی آگاہی کے لیے بھی مہم چلائی جا رہی ہے، سموگ کے خاتمے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایئرکوالٹی موبائل مانیٹرز پنجاب میں لائے جارہے ہیں، فصلوں کی باقیات جلانے سے متعلق بھارت کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے