لاہور (پاک صحافت) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر مل کا جو فیصلہ آیا ہے اس پہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ جس طرح شہبازشریف صاحب اور حمزہ شہباز صاحب سرخرو ہوئے ہیں یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ اُس وقت سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے جو نیب نیازی گٹھ جوڑ بنا تھا یہ اس کے منہ پر بھی طمانچہ ہے۔