پشاور (پاک صحافت) ضلع کُرم میں امن و امان کے قیام کیلئے کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ممبر جرگہ ارشاد حسین بنگش کا دنیا نیوز سے بات چیت کرتے کہنا تھا کہ کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کو جلد آمد و رفت کے لیے کھولا جائے۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب جرگہ ممبر فخر زمان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ جمعرات کو جرگے میں امن معائدے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ٹل پارا چنار روڈ کھولنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
Short Link
Copied