اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نااہل عمران خان نے اس وقت ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جبکہ اس کا ذمہ دار دوسروں کو قرار دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کیا گیا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کا آپسی اتحاد کمزور ہوگیا۔ شہید نے مسلمانوں کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے بعد آنے والی کسی حکومت نے خارجہ امور کو کوئی اہمیت نہیں دی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی یکسر ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
Short Link
Copied