حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے ایس او پیز جاری

حج

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن 2025 کی تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے، ایس جی گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی پر جانے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ حج ڈیوٹی کے لئے جانے والے ملازمین کی کم از کم مدت ملازمت 5 سال اور میڈیکلی فٹ ہونا لازم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حج آپریشن میں حجاز مقدس ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کی 4 فروری 2025 کو ہیڈکوارٹرز میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ حج ڈیوٹی انجام دینے کے خواہش مند ملازمین اپنی برانچز کے توسط سے درخواست دے سکیں گے۔

پی اے اے کی جانب سے حج ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین حج ادا نہیں کرسکیں گے، انکوائریز میں ملوث ملازمین حج ڈیوٹی کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے