اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔ احسن اقبال

احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیتی کارڈ کے اجرا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کیا، ان کی قیادت میں ملک سےلوڈشیڈنگ کےاندھیرے ختم کیے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ملکی ترقی کا سفر روکا،عمران خان کے دورحکومت میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،انہوں نے ریکارڈ قرضے لیے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے، آج پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے، دوست ملکوں سے تعلقات بحال ہوئے ہیں، نارروال کو ترقی کے راستے پر گامزن کردیا ہے، نارروال میں بہترین جامعات کا جال بچھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے