کین ڈول نے دوسری بار عمرے کی سعادت حاصل کر لی

(پاک صحافت) اداکار و سپر ماڈل عدنان ظفر المعروف کین ڈول نے دوسری بار عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ کین ڈول نے انسٹاگرام پر حرم شریف اور اپنے ہوٹل سے خانہ کعبہ کے خوبصورت مناظر شیئر کیے ہیں۔

ان تصاویر میں انہیں خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں کین ڈول نے لکھا ہے کہ 2025ء کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے، سال کا آغاز برکتوں اور مقصد کے ساتھ کرنے پر مشکور ہوں، میں فضل، ترقی اور شکر گزاری سے بھرپور سفر پر ہوں، الحمدللہ‘۔ یاد رہے کہ 2023ء کے دسمبر میں کین ڈول نے اپنی زندگی کا پہلا عمرہ کیا تھا۔

اُس موقع پر سوشل میڈیا کے معروف نام کین ڈول نے اپنی ایک پرانی خواہش پوری ہونے سے متعلق بھی پوسٹ کی تھی۔ کین ڈول نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک بار کسوہ (خانہ کعبہ کے غلاف) سے ایک دھاگا لینے کی خواہش کی تھی اور اللہ تعالیٰ نے کسوہ کا پورا ٹکڑا عطاء کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

معروف امریکی اداکار نے خود کشی کرلی

(پاک صحافت) معروف امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلی۔ لاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے