پاکستان اور امریکا تمام معاملات پر رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا تمام معاملات اور باہمی تحفظات کے معاملات پر رابطے میں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا، امریکا نے ابھی تک آصف مرچنٹ سے متعلق کسی قسم کی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں عدالت سے بری ہونے والے محمد فہد کی واپسی کےلیے پاکستان اور بھارت کا رابطہ ہوا ہے، ہمیں فہد کے بارے میں پتا چلا ہے، خواہش ہے کہ پروسیجر مکمل ہونے کے بعد فہد جلد واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی ایک داخلی معاملہ ہے، اس پر وزارت داخلہ و متعلقہ ادارے ہی بہتر بتا سکتے ہیں، کرم ایجنسی کا معاملہ حکومت اور پاکستانی متعلقہ اداروں کو مل کر حل کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے