واضح ہوگیا 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی تھا، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی ملزمان کی سزاؤں سے واضح ہوگیا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی تھا۔ ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو ملک کےلیے قربانی دینے والوں کی یادگاروں کو گرایا گیا، بانی پی ٹی آئی کارکنوں کو تشدد اور توڑ پھوڑ کی طرف لے کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی ملزمان کو سزاؤں کے بعد واضح ہوگیا کہ اس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی تھا، فوجی تنصیبات پر حملے کرنے کی سیاسی دہشت گردی پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ لوگ آئی ایم ایف کو کہتے تھے پاکستان کو قرض نہ دیا جائے، ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ واضح ہوگیا کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ بانی پی ٹی آئی نے اس ملک میں تشدد کی سیاست کا راستہ دکھایا، تنصیبات پر اس سے پہلے کبھی حملے نہیں کیے گئے تھے۔ عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ سیاسی اختلاف دلیل اور بات چیت کے ساتھ ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں تفریق ڈالی، نفرت ڈالی، سیاسی دہشت گردوں نے سیاست کا لبادہ اوڑھ کر دہشت گردی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے