اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں یونانی حکام کے مطابق 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نے کہا کہ ہمارا مشن یونانی حکام سے رابطے میں ہے، مشنز زندہ بچنے والوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ہمارا مشن یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، ہمارا مشن میتوں کو واپس لانے کیلئے بھی اقدامات کر رہا ہے۔
Short Link
Copied