اسلام آباد (پاک صحافت) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور، بشری بی بی، ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق وارنٹ گرفتاری تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں جاری کئے گئے، وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔
عدالت کی جانب سے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
Short Link
Copied