پاکستان کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے، فلسطینیوں کے مصائب کم کرنے کا مطالبہ

منیر اکرم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرنے اور فلسطینیوں کے مصائب کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی میں فلسطین کی صورتحال پر دوبارہ شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو امریکا کی طرف سے ویٹو کئے جانے پر پاکستان کی جانب سے گہری مایوسی کا اظہار کیا، یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 10 منتخب اراکین نے سپانسر کی، جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ جنرل اسمبلی کو اب چارٹر کے مطابق غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرنے اور سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی طرف سے اس تنازع پر منظور کی گئی متعدد قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے کئے گئے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنا چاہیے۔

پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ایسی کوئی دلیل نہیں جو بے بس فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے کئے گئے فیصلے کو روکنے کا جواز فراہم کر سکے۔ دیگر مندوبین نے بھی غزہ کی پٹی کی صورتحال میں ویٹو کے استعمال کی مخالفت کی اور خطے میں واقعات کو غیر سیاسی کرنے پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے