پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں آگ لگی ہے جبکہ صوبائی حکومت اسلام آباد میں آگ لگانے گئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بانی پی ٹی آئی کو چھڑوانے کیلئے اسلام آباد پر چڑھائی کررہی ہے، احتجاج میں پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر نہیں پکڑا گیا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پنجاب سے کوئی نہیں نکلا، پانچ دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کرنے جارہے ہیں، صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کیا گیا، امن و امان کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی بات کریں گے،
انہوں نے کہا کہ وفاق صوبے کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا۔ امن وامان کی صورتحال اور صوبائی حکومت کے حوالے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔
Short Link
Copied