ریاست بالکل کمزور نہیں، رٹ کو برقرار رکھیں گے۔ وزیر اطلاعات

عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ریاست بالکل کمزور نہیں، رٹ کو برقرار رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے غریب کے بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، ریاست کے صبر کو مت آزمائیں، بشری بی بی ہمت کریں اور فرنٹ سے لیڈ کریں، گولی چلانا سب سے آسان کام ہے۔ انہوں نے افغان شرپسندوں کو آگے لگایا ہوا ہے، یہ پرامن احتجاج نہیں ہے، پولیس والوں پر شیل فائر کیے گئے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم نے ان کی پھینٹی لگائی اور دو چوک پیچھے پھینک دیا، بنٹے مار کر کوئی کسی کو رہا نہیں کرواسکتا، انہوں نے دعوی کیا کہ افغان شہریوں کو کون پارٹی کی ممبر شپ لے کر گئے، صرف ایک سوات کا دیہاڑی دار مزدور تھا، ایک 16 سالہ بچہ تھا جو افغانستان سے آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آگے آئیں ہم تیار بیٹھے ہیں اور یہاں کھڑے ہوئے ہیں، جو آئے گا ہم اس کو بھرپور جواب دیں گے، گولی چلانا بہت آسان ہے، ایک برسٹ ماریں تو سب صفائی ہوجائے گی، ہم ان کو لاشیں نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے