اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے بیان میں ویڈیو آڈیو واضح ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ بشری بی بی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور احمقانہ ہے، بشری بی بی کے بیان سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ بشری بی بی کا بیان پاکستان کی بحران سے نکلتی معیشت پر حملہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے لیے اپنی ذات کے سوا کچھ اہم نہیں۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نہ حکومت کی طرف سے کوئی بات ہوئی نہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی یقین دہانی کرائی گئی۔ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ مس کال دی ہے ان کا احتجاج ناکام ہوگا۔ لوگوں کو کیسے لائیں گے پنجاب کے کسی ضلع سے 5 بسوں کی بکنگ دکھا دیں۔
Short Link
Copied