اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا بالکل کوئی امکان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دیگر مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور نہیں ہوئی، اس لیے رہائی ممکن نہیں۔ عمران خان نے 9 مئی کو واضح ہدایات دیں، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ ٹرائل کورٹ میں کیس آگے بڑھے گا تو ضمانت منسوخ بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں تحریک انصاف کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں، ان سے نمٹ لیں گے۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خان کیس ٹو میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔
Short Link
Copied