اسلام اباد (پاک صحافت) چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون کا کہنا ہے کہ جو کچھ اسرائیل غزہ میں کررہا وہی نریندر مودی کشمیر میں کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہیں ہورہا، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے۔ جو کچھ اسرائیل غزہ میں کر رہا وہی نریندر مودی کشمیر میں کررہا ہے، بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم روکے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
Short Link
Copied