ہم نے لوگوں کی خدمت اور نوجوانوں کو حوصلہ دینا ہے، گورنر سندھ

(پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت کے تحت راستہ نکالا جاتا ہے، ہم نے لوگوں کی خدمت کرنی ہے اور نوجوانوں کو حوصلہ دینا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وہ روزگار سہولت پروگرام پر تہہ دل سے مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے ہمیں آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں، جو کام ریاست یا حکومت کا ہے وہ ہم فرداً فرداً کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے بندرگاہوں پر مزدوروں کی محنت اور جانفشانی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے