حزب اللہ کیجانب سے لبنان میں جنگ بندی کا کوئی مسودہ موصول ہونے کی تردید

حزب اللہ

(پاک صحافت) لبنانی حزب اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اعلان کیا کہ انہیں لبنان میں جنگ بندی کا مسودہ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنان کی حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود القماتی نے قطر کے الجزیرہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن میدان جنگ میں پیش قدمی میں مایوس ہوا ہے اور سرحد کے متعدد علاقوں سے پسپائی پر مجبور ہو گیا ہے۔

حزب اللہ کے اس عہدیدار نے کہا کہ ہمیں لبنان کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے کوئی مسودہ معاہدہ نہیں ملا۔ ہم کبھی بھی ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں کریں گے جس سے لبنان کی زمینوں پر خودمختاری کی خلاف ورزی ہو۔

القماتی نے واضح کیا کہ امریکی حکومت لبنانی قوم کے خلاف جارحیت میں ملوث ہے اور ٹرمپ اور بائیڈن یا حارث میں کوئی فرق نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے