لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات پر وزیر اعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، جواب دیں کہ شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، قانونی کارروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بشیر میمن کے انکشافات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے سوالات کا جواب دیں، کٹہرے میں کھڑے مجرم سوال نہ پوچھیں، جواب دیں۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہزاد اکبرگھٹیا انتقامی سازش کرنے اور عہدوں کے ناجائز استعمال کا جواب دیں، قانون اور عوام کی عدالت میں مجرم آپ ہیں، قوم کو جواب دیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شہزاد اکبر دونوں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔