لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ دہشتگردی کا شکار ہیں۔ خیبرپختونخوا کے لوگ صحت کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب میں علاج کروانے پر مجبور ہیں۔وہاں کوئی دھی رانی پروگرام نہیں، نہ کاشتکاروں کیلیے کسان پیکج ہے۔