فردوس جمال نے اہلِ خانہ کو چھوڑنے کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اہلِ خانہ کو چھوڑ کر تنہا زندگی گزارنے کی وجہ بتا دی۔ سینئر اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اب میں دادا بن چکا ہوں، میری شادی کو 35 برس بیت چکے ہیں، اس عمر میں اپنی بیوی کو طلاق کیوں دوں گا؟ یہ تمام خبریں افواہیں ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں اور مجھے نہیں معلوم کہ میرے بیٹے (حمزہ فردوس) نے ایسا کیوں کہا ہے؟

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس جمال نے بتایا کہ میرے بیٹے کا یہ کہنا بھی غلط ہے کہ میں اپنا پُر آسائش گھر چھوڑ کر خستہ حال کرائے کے گھر میں تنہا اس لیے رہتا ہوں تاکہ لوگوں سے ہمدردیاں حاصل کر سکوں۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ مجھے کسی پر بوجھ بننا پسند نہیں، اس لیے اکیلا رہتا ہوں، جس گھر میں رہتا ہوں وہ کرائے کا ضرور ہے لیکن میرے پاس اپنا گھر بھی ہے جسے میں نے خود بنایا اور میرے بیٹوں نے بھی اسے بنانے میں مدد کی۔

اداکار نے کہا کہ اُس گھر میں اہلِ خانہ سکون سے رہتے ہیں لیکن مجھے تنہائی پسند ہے تاکہ میں اپنے کرداروں میں ڈوب سکوں، اس لیے مجھے اکیلے رہنا پسند ہے، یہ تنہائی اہلِ خانہ کے ساتھ رہتے ہوئے میسر نہیں تھی اس لیے علیحدہ گھر میں رہتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں پسند کہ میں کبھی کسی پر بوجھ بنوں تو اس عمر میں اپنے بیٹوں پر بوجھ کیسے بن سکتا ہوں؟ جبکہ میں نے تو اپنی تعلیم بھی اپنے دم پر مکمل کی، اہلِ خانہ سے تعلقات اچھے ہیں، بس کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اس لیے اکیلے زندگی بسر کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خلیل الرحمان قمر

ہم ہالی ووڈ والوں سے بڑے لوگ ہیں، خلیل الرحمٰن قمر

(پاک صحافت) معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے پاکستانی فلموں کو ہالی ووڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے