عالمی مسائل کا حل بات چیت، مشاورت کے بغیر ممکن نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عالمی مسائل کا حل بات چیت اور مشاورت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹیرنز فار گلوبل ایکشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن استحکام اور بنیادی حقوق کے لیے اقدامات کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مختلف فورمز پر غزہ میں مظالم کے خلاف آواز اٹھائی، ریاستوں کو انسانیت کیخلاف جرائم پر عالمی عدالت کی جانب دیکھنا پڑتا ہے، کریمنل لا، موسمیاتی تبدیلی،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے متحرک ہیں۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ پاکستان بنیادی انسانی حقوق اور عالمی امن و استحکام کے لیے کام کررہا ہے، سمگلنگ، ایمگریشن، بچوں کے حقوق، بحری تحفظ پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے