نوازشریف بلاول

نواز شریف سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف سے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے کہا میثاقِ جمہوریت سے ملک میں جمہوریت کو استحکام ملا، تمام جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعے عدل کا نظام وضع کرنا ہے، تاکہ کوئی بھی جمہوری نظام کو جب چاہے پٹری سے نہ اتار سکے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے نتیجے میں دھرنے، انتشار خلفشار اور یلغار کی سیاست کرنے والی غیرجمہوری قوتوں کا تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر مقابلہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ نواز شریف کے سیاسی کیپیٹل، وژن، سوچ اور تجربے کی بہت قدر کرتے ہیں، ملک اور قوم کو آپ کے سیاسی تجربے، سوچ اور پولیٹیکل وژن کی ضرورت ہے۔

نواز شریف سے ملاقات کے دوران پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر، رضا ربانی، جمیل سومرو، شیری رحمان اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

افغان سر زمین کا دہشتگردی کیلئے استعمال روکنا ہو گا، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایس سی او سمٹ سے خطاب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری افغانستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے