کچھ ججوں نے اپنی خواہشات پر آئین کا نقشہ ہی بدل دیا، شرجیل میمن

ٹنڈوجام (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کچھ لوگ ادارے کو یرغمال بنا لیں۔

ٹنڈو جام میں میڈیا سے بات چیت چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کچھ ججوں نے اپنی خواہشات پر آئین کا نقشہ ہی بدل دیا، ثاقب نثار نے ادارے کو یرغمال بنایا تھا، عمر عطا بندیال کی ججمنٹ نے ووٹ آف نو کانفیڈنس کا وجود ہی ختم کر دیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے ہیں، آئینی ترمیم ہر صورت پاس ہوگی، مولانا صاحب آئینی ترامیم کی حمایت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مولانا صاحب کو اپروچ کیا حالانکہ پی ٹی آئی کے بانی نے مولانا کیلئے غلیظ زبان استعمال کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے