بجلی کے بلند ترین بل تبدیلی سرکاری کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بجلی کے بلوں سے متعلق  کہا ہے کہ بجلی کے بلند ترین بل تبدیلی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں ڈیجیٹل نارووال پروگرام کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے کی وجہ سے آج ہم فری لانسرز کا تیسرا بڑا ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چین کی مدد سے آئی ٹی تعلیم دینا چاہتے ہیں، مخالفین سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرتے ہیں، وہ حقیقت کی دنیا سے دور ہیں۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر  منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت بجلی کے بل بلند ترین سطح پر ہیں، یہ تبدیلی سرکارکی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے