(پاک صحافت) مصری حکام کی تردید کے باوجود اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جزیرہ نما سیناء میں متعدد صیہونیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں ایک طبی ذریعے نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں کے ساتھ مصر کی سرحد پر واقع طبا کے ایک ہوٹل میں لڑائی کے دوران ایک مصری کارکن ہلاک اور تین اسرائیلی سیاح زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مصری کارکن کو طبا سے شرم الشیخ کے ایک ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سیاحوں اور ہوٹل کے ملازم کے درمیان تنازع اس لیے پیش آیا کیونکہ صہیونی سیاح ہوٹل سے مفت خدمات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق اس تنازع میں تین مصری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مصری حکام نے اسرائیلی سیاحوں کے لیے پیش آنے والے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ عرب سیاحوں کے ساتھ پیش آیا اور اس واقعے کی تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں۔