اسلام آباد (پاک صحافت) نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق کابینہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پابندی لگانے کا فیصلہ حکومت کو آئین کے تحت کرنا ہوگا، اگر حکومت آئین کے خلاف جا کر پابندی لگائی گی تو خود بھکتے گی۔
نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت میں نہیں ہے مگر حکومت کو سپورٹ کرتے ہیں، حکومت کو کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے مشاورت کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن کے بعد ملک میں انتشار پھیلا، ہم نے پی ٹی آئی کو بھی کہا تھا کہ حکومت بنالو۔ ہمیں تو پی ٹی آئی کی حکومت سے مسئلہ نہیں تھا۔