پاکستان میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا

چاند

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کا اعلان۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین محمد عبدالخبیر آزاد کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا یکم محرم الحرام بروز پیر 8 جولائی کو ہوگی 10 محرم بروز بدھ 17 جولائی کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پہلے ہی رواں سال کی سرکاری تعطیلات کی فہرست میں 16 جولائی اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات کے طور پر شامل کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے