لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انگورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔
اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مجوزہ اسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اتھارٹی کے قیام کےلیے مجوزہ قوانین اور رولز میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء سے خطاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کو عوام کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
Short Link
Copied