اگر میں الیکشن جیت گیا تو یوکرین کی اربوں کی امداد بند کر دوں گا۔ ٹرمپ

ٹرمپ

(پاک صحافت) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ نومبر میں صدارتی عہدہ جیتتے ہیں تو یوکرین کو "لامتناہی” ملٹی بلین ڈالر کی ادائیگیاں ختم کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ زیلینسکی سیاست دانوں میں دنیا کے سب سے بڑے تاجروں میں سے ایک ہیں، اور جب بھی وہ ہمارے ملک آتے ہیں، 60 بلین ڈالر کے ساتھ اپنے ملک واپس آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی زیلنسکی اپنے ملک واپس آتا ہے، وہ اعلان کرتا ہے کہ ہمیں مزید 60 بلین ڈالر کی ضرورت ہے اور یہ درخواست لامتناہی جاری ہے۔

امریکی صدارت کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ اگر وہ وائٹ ہاؤس واپس آجاتے ہیں تو وہ یوکرین میں تنازع کو روک سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی قیادت میں نہ تو یوکرین میں اور نہ ہی غزہ کی پٹی میں کوئی جنگ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے