وزیراعظم کا قطر کے امیر شیخ تمیم کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

شہباز شریف قطر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو طرفہ دوستی مزید مضبوط کرنے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور عوام کی جانب سے قطری امیر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے بہادر اور مظلوم عوام کی حالت زار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کہا عالمی برادری فلسطین میں امن کی بحالی کی کوششیں تیز مکرے۔

اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ مشرق وسطی میں تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے