مریم نواز نے 100 دنوں میں 42 عوامی مفاد کے پروجیکٹس متعارف کرائے ہیں۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے 100 دنوں میں 42 عوامی مفاد کے پروجیکٹس متعارف کرائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پر رنگ روغن آپ نے کیا یہ پروجیکٹ نوازشریف 2015 میں متعارف کراچکے، عثمان بزدار تو اپنا تعارف بھی شہبازشریف کے نام سے کراتے تھے، کسانوں کی بات کرنے سے پہلے تھوڑی سے شرم آنی چاہیے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں دو کسانوں کو گولیاں ماری گئی، مریم نواز نے وزیراعلی منتخب ہوتے ہی 30 ارب کا رمضان پیکج دیا، راشن بیگز لوگوں کے گھروں میں پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحیوں کو ”ایسٹر پیکج“دیا اور ہندو برادی کو ”ہولی پیکج“ دیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایئرایمبولینس کی سہولت متعارف کرانے جارہے۔ کسانوں کے لئے 300 ارب کا تاریخی پیکج لائے، اب ٹریکٹر سکیم بھی متعارف کرادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے