پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ صدر مملکت

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت کے واقعے میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور واقعہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔

انھوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

صدر زرداری نے افسوسناک واقعے کے بعد دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے