کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ہے۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس اگست میں گورنر ہاؤس میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
کامران ٹیسوری نے انہیں بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں 100 اونٹوں کی قربانی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں طالب علموں کو آئی ٹی کی مفت تعلیم دے رہے ہیں، آج نوجوان آئی ٹی کورسز سے ماہانہ کئی سو ڈالرز کما رہے ہیں، انشاء اللّٰہ یہ نوجوان 15 سے 20 لاکھ تک ماہانہ کمائیں گے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ اس شاندار اقدام پر اپنے بھائی گورنر سندھ کو مبارک باد دیتا ہوں، نئی نسل کے لیے ان کا یہ اقدام مثالی ثابت ہو گا۔
Short Link
Copied