نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل تیار

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ

گوادر (پاک صحافت) نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ منیجر خالد کاکڑ نے کہا ہے کہ فلائٹ آپریشن کیلئے تکنیکی ٹیسٹ، ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور، رن وے اور دیگر تمام سہولتیں مکمل کرلی گئی ہیں۔ رن وے سمیت تمام تکنیکی ٹیسٹ آج مکمل کرلیے ہیں، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بوئنگ 777، ایئربس 320 سمیت تمام طیارے لینڈ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایئرفیلڈ لائٹنگ سسٹم، فلائٹ پروسیجر سے تکنیکی کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے، ایئرپورٹ رن وے کے آئی ایل ایس، ایئرنیوی گیشن سسٹم کے ٹیسٹ بھی کرلیے جبکہ فائرفائٹنگ سسٹم، ایئرٹریفک سروسز کی سہولتیں بھی مکمل کرلی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے